۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
فضل عباس

حوزہ/ انتظامیہ مکتب امامیہ تنظیم المکاتب سلطان پورہ پٹن بارہمولہ کشمیر کے اہتمام سے مقامی امام بارہ میں مومنین کی کثیر تعداد نے نماز عید الاضحی ادا کی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کشمیر کےسلطان پورہ پٹن بارہمولہ میں حجۃ الاسلام والمسلمین عباس افضل سلمانی کی امامت میں نماز عید الفطر ادا کی گئی۔ انہوں نے خطبہ عید کے حاشیہ میں کہا کہ حقیقت میں عید قربان کا فلسفہ یہ ہے کہ انسان اپنی تمام خواہشات نفسانی کو بارگاہ الہی میں قربانگاہ میں لے جائے اور اپنے معبود کے سامنے انہیں قربان کر دے، کیونکہ دین اسلام کے مطابق سب سے زیادہ گمراہ وہ ہے جو خدائی ہدایت کو چھوڑ کر اپنے نفس کی پیروی کرے ایسے شخص پر خدا کی ہدایت کا راستہ بھی بند ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نو ذی الحجہ کو ہم امام حسینؑ سے منسوب دعائے عرفہ میں خدا کی معرفت کے قریب ہوتے ہیں اور اس سے مغفرت طلب کرتے ہیں تا کہ ذی الحجہ کی دسویں تاریخ کو ہم اپنے نفس اور دنیوی آرزوؤں کی قربانی پیش کریں اور اس کے نتیجہ میں ہم خداوندمتعال کی قربت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔

دریں اثنا جناب عاشق حسین ڈار منتظم مکتب امامیہ سلطان پورہ پٹن نے عید الاضحیٰ کے مسعود موقع پر اہل اسلام کی خدمت میں مبارک پیش کرتے ہوئے واضح طور پر کہا ہے ملتِ اسلامیہ کو چاہیےکہ راہ حق پر چٹان کے مانند ڈٹے رہتے ہوئے اسے مغربی ثقافت کے اثر و رسوخ سے سدا پاک و صاف رکھنے کی کوشش کریں تاکہ کل ہمیں دربارِ خدا وندی میں سرخ روئی کے ساتھ داخل ہونے میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .